آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے ڈاکٹر فیصل محمود نے مدافعتی نظام پر تازہ تحقیق پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جسم میں کئی اقسام کی امیونٹی پائی جاتی ہیں،کورونا سے مقابلے کے لیے ہرڈ امیونٹی سمیت کئی مدافعتی نظام وائرس کا مقابلہ کر رہے ہیں مگر ویکسین تا حال سب سے موثر ذریعہ ہوگی۔اینٹی باڈی ٹیسٹ دوسری مرتبہ حملے سے بچنے کا ذریعہ نہیں ہے، نیوٹرلائز اور ہائی ٹائرز کی اینٹی باڈیز جسم کو درکار ہیں۔